جی الیون میں ڈاکووں کے مقابلے میں زخمی اہلکاروں کے لیے ایک ایک لا کھ روپے انعام

اسلام آباد( نمائندہ نیوزٹویو)آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی ہدایت پر ایس ایس پی ہیڈکوارٹرز محمد عمر خان نے ہسپتال اور زخمی اہلکار ارشد کے گھر کا دورہ کیازخمی اہلکاروں کی عیادت کی آئی جی اسلام آباد کی طرف پھول پیش کیے نیک خواہشات کا اظہار کیا پولیس مقابلے میں زخمی  ہونے والے اہلکاروں میں آئی جی اسلام آباد کی طرف ایک ایک لاکھ روپے انعام کی رقم بھی تقسیم کی آئی جی اسلام آباد نے کہا  ہےکہ دونوں جوانوں کی بہادری پر حکومت پاکستان سے پولیس میڈل کی درخواست کی جائے گی الحمدللہ دونوں جوانوں ثقلین اور ارشد کی حالت خطرے سے باہر ہےجوانوں کے بہترین علاج معالجہ کے لئے محکمہ تمام اخراجات خود ادا کررہا ہےتمام تر علاج معالجہ اور دیگر معاملات کو میں خود دیکھ رہا ہوں، آئی جی اسلام آباد نے    کہا کہ ہمارے جوانوں نے کل جس بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہری کی جان ومال کو محفوظ بنایا ، اس پر پوری قوم کو فخر ہےہمارے جوان اس ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں ہم اپنے جوانوں کو کسی مقام پر بھی اکیلا نہیں چھوڑیں گےاسلام آباد پولیس اپنے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں