اداکار حمزہ علی عباسی کی سالگرہ پر ان کی اہلیہ نیمل خاورعباسی نے ایک خاص تحفہ دیا ۔ تئیس جون 1984 کو ملتان میں پیدا ہونے والے حمزہ آج اپنی 37ویں سالگرہ منا رہے ہیں جس کی مبارکباد دینے کیلئے نیمل نے مصطفیٰ کا سہارا لیا۔ نیمل نے باپ اور بیٹے کے یادگار لمحات میں کھینچی گئی خوبصورت تصاویر کا ایک کولاج شیئرکیا جسے دیکھ کر بخوبی اندازہ ہوتا ہے کہ دونوں میں کتنی اچھی دوستی ہے اور حمزہ اپنے بیٹے سے کتنی محبت کرتے ہیں۔ مصطفیٰ کی جانب سے کیپشن میں نیمل نے لکھا ” دنیا کے سب سے بہترین بابا کو سالگرہ مبارک، میرے اور ماما کیلئے پیاراور کیئرپربہت شکریہ، ہم آپ سے بہت پیار کرتے ہیں۔” پوسٹ کے اختتام پر نیمل نے مصطفیٰ کے نام کے بجائے ان کا نک نیم ” گوگو ” لکھا۔ نیمل اورحمزہ کی شادی اگست 2019 میں ہوئی تھی جس سے قبل نیمل نے اداکاری کو خیرباد کہہ دیا تھا جبکہ نومبر 2019 میں حمزہ علی عباسی نے بھی اداکاری سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرنے کااعلان کرتے ہوئے مذہبی ترویج اوراسی سے جڑے پراجیکٹس کرنے کا اعلان کیا تھا۔ کچھ عرصہ قبل انہوں نے شوبزمیں واپسی کا اعلان کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا تھا کہ ان کے 2 پراجیکٹس زیرتکمیل ہیں۔ اس جوڑی کے یہاں 30 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا اعلان حمزہ اور نیمل نے سوشل میڈیا پر3 اگست کوکیا تھا۔
