حوالات میں بند ملزمان کے کھانے کے لیے 31 لاکھ 50 ہزار روپے مختص کردیے، قاضی جمیل الرحمان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کا تفتیشی نظام سے کرپشن کے ختم کے لئے اہم قدم میں تفتیش کے نظام سے کرپشن کے مکمل خاتمے کے لئے تفتیشی افسران اور حوالات میں بند ملزمان کے کھانے کے لیے 31 لاکھ 50 ہزار روپے مختص کردیے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے باقاعدہ طور پر ایک تقریب کے دوران تفتیش افسران اور محرران کو چیک تقسیم کیے۔ تفتیشی افسران میں کاسٹ آف انوسٹی گیشن کی مد میں 21 لاکھ 50 ہزار دیے گئے۔ جبکہ حوالات میں بند ملزمان کو تین  وقت کے کھانا کی فراہمی کے لیے محرران کو 10 لاکھ روپے دئیے گئے ہیں۔  ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ اس رقم سے قتل،دہشت گردی، ڈکیتی، سرقہ بالجبر کے مقدمات میں تفتیشی افسران  تفتیشی کے دوران ہونے والے اخراجات ادا کریں گے۔  زیر تفتیش مقدمات میں حوالات میں بند ملزمان کو تین وقت کا کھانا بھی مہیا کیا جائے گا۔ تفتیش میں مکمل شفافیت کے ساتھ مدعی مقدمات کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے سکے گا۔ افضال احمد کوثر کا کہنا ہے کہ  اس اقدام سے نہ صرف تفتیش عمل میں کرپشن کا مکمل خاتمہ ہوگا بلکہ تفتیش افسران کا مورال بھی بلند ہوگا۔  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں