حکومت مہنگائی کو قابو کرنے میں ناکام، سارے وعدے چکنا چور ہو گئے

حکومت مہنگائی کو قابو کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی۔ ادارہ شماریات نے اعدادو شمار جاری کردیے جس کے مطابق ایک سال میں چینی اوسطاً ساڑھے ۱٦ روپے فی کلو اور ۲۰ کلو آٹے کا تھیلا ۱۱۸ روپے مہنگا ہوا۔اسی کے ساتھ بکرے کا گوشت ۱۰۴ روپے، گائے کا گوشت تقریباً ٦۰ روپے اور برائلر مرغی کی قیمت میں ۹۱ روپے اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق گھی کا ڈھائی کلو کا ڈبہ ۱۲۹ روپے، چاول ۸ روپے ، دہی ۱۴ روپے اور انڈے تقریباً ۳۱ روپے فی درجن مہنگے ہوگئے۔ادارہ شماریات کے مطابق جون ۲۰۲۰ کے مقابلے میں مہنگائی کی شرح ٦۔۸ سے بڑھ کر ۸۔۱۰ فیصد ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں