حکومت مہنگائی کےجن کوقابو کرنےمیں ناکام،مئی میں مرغی16.87فیصد،پھل 10.54،آٹا 9.75 فیصدمہنگاہواگوشت 4.68فیصد،چینی 1.83مہنگے

اسلام آ باد ( نمائندہ نیوزٹویو)پا کستان تحریک انصاف کی حکومت مہنگائی کے جن کو قابو کرنے میں مکمل ناکام نظر آرہی ہے ملک مہنگائی میں اضافے کا رجحان برقرارمسلسل برقرار ہے حکو مت کے اپنے ادارہ شماریا ت کے مطا بق مئی میں مہنگائی میں 0.10فیصد اضافہ ہوا ہے ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئےہیں اعدادوشمار کے مطابق مئی 2020ء کے مقابلے میں مئی 2021 ء میں مہنگائی کی شرح 10.87 فیصد تک پہنچ گئی ہےرواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں مہنگائی کی شرح 8.83 فیصد ریکارڈ کی گئی ایک ماہ میں مرغی 16.87فیصد، پھل 10.54 ، آٹا 9.75 فیصد مہنگا ہواگوشت 4.68فیصد ، چینی 1.83 اور گڑ 2فیصد مہنگے ہوئے ٹماٹر 46.64 فیصد ، سبزیاں 18.84اور انڈے 11.58فیصد سستے ہوئے ادارہ شماریات کے مطابق دال ماش 1.37، دال چنا 1.33، دال مونگ 1.27اور دال مسور1.12فیصد سستی ہوئی ایک سال میں چکن 59.57 فیصد،انڈے 54.96، مسٹرڈ آئل 30.75فیصد ہوئے گندم 29.90، آٹا 28.54فیصد اور مسالحہ جات 26.71فیصد مہنگا ہواویجی ٹیبل گھی 22فیصد ، چینی 21.62 اور بیکری کا سامان 16.81مہنگا ہواادارہ شماریات کےمطا بق ایک سال میں دودھ 15.41فیصداور سبزیاں 12.53فیصد مہنگے ہوئیں ایک سال میں موٹر فیول میں 34۔25فیصد ، بجلی کے نرخ 21.83فیصد مہنگے ہوئےایک سال میں پیاز 31.52فیصد ، دال مونگ 17، دال مسور7اور بیسن 2فیصد سستا ہوا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں