اسلام آباد(نمائندہ نیوز ٹویو) وفاقی حکومت نے واجد ضیا سے ڈی جی ایف آئی اے کی ذمہ داریاں واپس لے لی ہیں اوران کی جگہ ثناء اللہ عباسی کو فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کر دیا ہے ذرائع کے مطابق حکومت کچھ معا ملات میں ان کی کار کردگی سے خوش نہیں تھی اوران پر کام کا دباو ڈالا جا رہا تھا تاہم واجد ضیا بغیر کسی دباو کے اپنے فرا ئض سر انجام دینا چا ہتے تھے حکومت نے یہ فیصلہ انتہا ئی اعلیٰ سطح پر کیا ہے وفاقی حکومت نے واجد ضیا کو انھیں نیشنل پولیس بیورو کا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے اس اہم فیصلے کی منظوری دی۔اس کے علاوہ کمانڈنٹ ایف سی معظم جاہ انصاری کو نیا آئی جی خیبر پختونخوا تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ صلاح الدین محسود کو کمانڈنٹ ایف سی تعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے
