اسلام آباد (نما ئندہ نیوز ٹویو) حکومت کو بچوں پربا لا خر ترس آہی گیاحکومت نے تعلیمی اداروں میں گرمی کی شدت سے بچوں کی بے ہوشی کےواقعات کے بعدسکولوں کے کھلنے اوربند ہونے کے اوقات میں تبدیلی کی ا جازت دے دی ہے تفصیلات کے مطابق وفاقی وازرت تعلیم نے اجازت دی ہے گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت اور تعلیمی اداروں میں بچوں کے شدید گرمی کی وجہ سے بہوش ہونے کے واقعات کے پیش نظر تعلیمی ادارے صبع 7بجے سے دن گیارہ بجے تک تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے سکتے ہیں جبکہ طلباء ہفتے میں صرف دو دن سکول آیا کریں گے گروپ اے, کے طلباء پیر ،بدھ کو حاضری یعقینی ہوگی جبکہ گروپ -بی, کے طلباء منگل اور جمعرات کو آئینگے جمعہ اور ہفتہ طلبہ کی چھٹی کی چھٹی کا دن ہوگا جبکہ ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کے لیے جمعہ کے دن، ورکنگ ڈے ہوگا اور ہفتے کو تمام اسٹاف کی چھٹی ہوگی تعلیمی ادارے صبح سات بجے سے لیکر دن گیارہ بجے تک تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکتے ہیں
