حکومت کی کورونا پا بندیوں میں نرمی کا ا علان،کاروباری مراکز2کی بجائے1دن بندرہیںگے،تمام نجی وسرکاری ملازمین کو 30جون تک لا زمی ویکسین لگانا ہوگی

اسلام آباد (نمائندہ نیوزٹو یو ) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نےکورونا پا بندیوں میں نرمی کا اعلان کر دیا ہے جس کےبعد کاروباری مراکز ہفتے میں دوکی بجائے اب ایک دن بند ہوا کرینگے جبکہ سرکاری اور نجی اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کو30جون تک  لازمی ویکسین لگوانا ہوگی۔   کہا ہے کہ ملک بھر میں تمام شہریوں کے لیے رضاکارانہ طور پر ویکسین لگانے کی مہم جاری رہے گی بدھ کو اسلام آباد میں اجلاس کے بعد این سی او سی نے فیصلوں کے بارے میں جاری بیان میں کہا ہے کہ تمام سرکاری ملازمین کے لیے لازمی ہوگا کہ وہ 30 جون تک ویکسین لگوائیں تمام ویکسینیشن سینٹر صبح آٹھ سے رات دس بجے تک کھلے رہیں گے اور اتوار کو چھٹی کی جائے گی اٹھارہ سال سے زائد عمر کے شہری 11  جون سے کسی بھی ویکسینیشن سینٹر جا کر ویکسین لگوا سکیں گےاین سی او سی کے مطابق صوبوں میں ہفتے میں کون سے دن کاروبار بند رکھنا ہے یہ فیصلہ خود صوبائی حکومتیں کریں گی ویکسینیشن کرانے والے شہریوں کے لیے جمز میں انڈور ورزش کی جزوی اجازت دی جا رہی ہےاین سی او سی کے مطابق صرف ایسے کھیلوں کی اجازت دی جا رہی ہے جس میں کھلاڑیوں کا ایک دوسرے سے فاصلے رہتا ہے جبکہ کراٹے، باکسنگ، رگبی، کبڈی، ریسلنگ اور واٹر پولو پر پابندی برقرار رہے گی۔ تاہم ثقافتی تقریبات اور میلوں پر پابندی عائد رہے گی جبکہ درگاہیں اور سینیما ہال بھی بند رکھے جائیں گے۔

این سی او سی نے فیصلہ کیا ہے کہ ملازمین کے لیے گھر سے کام کرنے کی پالیسی کو نرم کیا جا رہا ہے اور اب سو فیصد ملازمین دفاتر سے کام کر سکیں گےا ین سی او سی نے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر دو روز کی بندش ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، پبلک ٹرانسپورٹ میں 50فیصد مسافروں کی پابندی میں نرمی کردی گئی، پبلک ٹرانسپورٹ میں اب 70 فیصد مسافر بٹھانے کی اجازت ہوگی۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی تصدیق کا طریقہ کار جون کے آخر تک تشکیل دے دیا جائے گا، این سی او سی کے ان فیصلوں پر عملدرآمد 15جون سے ہوگاادھر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ  آج ملک میں اب تک ہونے والی کورونا ویکسینیشن کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر جائے گی اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ لوگ رجسٹر بھی کر رہے ہیں اور ویکسین بھی بڑی تعداد میں لگائی جا رہی ہیں ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی تو جلد ہی لگوائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں