خانپور ڈیم میں پا نی سطح کم،جڑواں شہروں میں پا نی کے بحران کا خدشہ

اسلام آباد (نیوزٹویو)بارشیں نہ ہونے سے اسلام آباد اور راولپنڈی میں پانی کے بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے آئندہ چند روز تک بارشیں نہ ہوئیں تو خان پو ر ڈیم سے اسلام آباد  اور راولپنڈی کو پا نی کی سپلا ئی بن کی جا سکتی ہے تفصیلا ت کے مطابق جڑواں شہروں کو پا نی فراہم کرنے والے خان پو ر ڈیم میں پا نی کی سطح ا نتہا ئی کم ہو گئی ہے خان پو ر ڈیم کا ڈیڈ لیول ایک ہزار نوسودس 1910فٹ ہے جبکہ اس وقت ڈیم میں پا نی کا لیول ایک ہزار نو سواٹھا ئیس 1928فٹ رہ گیا ہے یعنی قابل سپلا ئی پا نی کی سطح 18فٹ رہ گئی ہے اور اگرآئندہ چند روز میں بارشیں نہ ہوئیں تو جڑواں شہروں کو خان پو رڈیم سے پا نی کی سپلا ئی بند کی جا سکتی ہے جس سے اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون ،جی الیون ، ایف ٹین ،جی ٹین ، ایف ایٹ ،ای نائن زیادہ متا ثر ہو ں گےوا ضح رہے کہ چند روز قبل  انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے ملک میں پانی کی صورتحال سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجائی تھی۔

ارسا کے مطابق ملک  میں پانی کی فراہمی گزشتہ ہفتے 50 فیصد تک کم ہو گئی تھی اگر صورتحال ایک ہفتے سے زائد تک برقرار رہی تو یہ کمی 30 سے 35 فیصد تک گر سکتی ہے۔ارسا کے اعداد و شمار کے مطابق ملکی دریاؤں کا بہاؤ 13 جون 4 لاکھ 56 ہزار کیوسک تھا جو پیر کے روز 2 لاکھ 3 ہزار کیوسک تک کم ہوگیا یعنی اس میں 50 فیصد کمی ہوئی۔سب سے زیادہ کمی دریائے سندھ میں ریکارڈ کی گئی جو 2 لاکھ 25 ہزار کیوسک سے 97 ہزار 800 ہو گئی۔ارسا ترجمان خالد ادریس رانا نے کہا تھا کہ اتھارٹی نے تربیلا اور منگلا ڈیمز سے اضافی پانی نکالنا شروع کردیا ہے لیکن صوبوں میں کمی کو دور کرنا شروع نہیں کیاارسا صرف آئندہ 10 روز تک اضافی پانی فراہم کرسکتی ہے اگر صورتحال بہتر نہ ہوئی تو پورے ملک کو اس سے چوٹ پہنچے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں