خان پور میں نامعلوم افراد نے قتل کرکے لاش کو آگ لگا دی

خان پور: (نیوز ڈیسک) خان پور کے علاقے ملک آباد میں نہر کے قریب سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ نامعلوم افراد نے قتل کرکے لاش کو آگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت اٹھائیس سالہ عمران ولد رمضان کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتول کے چچا کے مطابق عمران علی الصبح اپنے کام پر جانے کے لیے گھر سے گیا اور کچھ دیر بعد مارننگ واک پر جانے والے علاقے کے کچھ افراد نے نہر کے قریب عمران کی لاش دیکھی۔لاش برُی طرح جھلس چکی تھی، افسوسناک واقعے کی اطلاع ملنے پر سٹی پولیس اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچی اور تحقیقات شروع کردی ہیں۔ تاحال واقعہ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے، پولیس نے ملزمان کی تلاش کا کام بھی شروع کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں