خشک سالی کا دوسرا الرٹ جاری، محکمہ پراونشل ری ہبیلی ٹیشن ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی

کراچی (نیوز ڈیسک) حکومت سندھ نے خشک سالی کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔ محکمہ پراونشل ری ہبیلی ٹیشن ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی نے خشک سالی کا دوسرا الرٹ جاری کر دیا۔ اسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ ری ہبیلی ٹیشن پراونشل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی مقصود سومرو کا کہنا ہے کہ اس سے قبل 3 جون  کو بھی خشک سالی کا الرٹ جاری کیا جا چکا ہے۔ سندھ اوربلوچستان میں خشک سالی پریشان کن حد تک بڑھ رہی ہے۔ مقصود سومرو نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق ملک بھرمیں اکتوبر 2020 سے مئی 2021 تک معمول سے انتہائی کم بارشیں ہوئیں۔ سندھ کے چودہ اضلاع میں خشک سالی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔اسٹنٹ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ سات اضلاع میں شدید خشک سالی ہو سکتی ہے۔ سات اضلاع میں خشک سالی نسبتاً کم ہوگی۔ بدین، میرپورخاص، عمرکوٹ، سانگھڑ، تھرپارکر، ٹھٹہ اور سجاول میں شدید خشک سالی کاخدشہ ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ دادو، خیرپور، کراچی، لاڑکانہ، نوشہروفیروز، نواب شاہ اور سکھرمیں نسبتاً کم خشک سالی کاامکان ہے۔ خشک سالی سے متعلق انتظام کے لائحہ عمل کو تیار کیا جائے۔ کسی بھی خراب صورتحال سے بچنے کے لئے احتیاطی طور پر ضروری حفاظتی اقدامات کیئےجائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں