خیبرپختونخواکابجٹ،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں37فیصد،بیواوں کی پنشن میں 100فیصدا ضا فہ،ریٹائرمنٹ کی عمر55اورسروس کی حد 25سال مقرر

اسلام آباد(نمائندہ نیوزٹو)خیبرپختونخوا کی حکومت نے آئندہ مالی سال کےلیے ایک1 ہزار 118 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا ہے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مجموعی طور پر 37 فیصد اضافہ کر دیا گیاہے پنشن میں 10 فیصد جبکہ یواؤں کی پنشن میں 100 فیصد اضافے کی تجویز ہے کی تجویز پیش کی گئی ہے مزدور کی کم از کم اجرت 21 ہزار روپے مقرر کردی گئی ہےاور سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے 371 ارب روپے رکھے گئے ہیں ریٹائرمنٹ کی کم از کم عمر 55 سال اورسروس کی حد 25 سال کرنےکی تجویز دی گئی ہے اس اقدام سے سالانہ 12 ارب روپے کی بچت ہو گی۔ بجٹ اجلاس سپیکر مشتاق غنی کی صدارت میں اجلاس ہوا صوبائی وزیر خزانہ تیمور جھگڑا نے اسمبلی اجلاس میں بجٹ پیش کرتے ہو ئے بتایا کہ آئندہ سال 3 لاکھ نئے گھرانوں کو صحت کارڈ میں رجسٹر کیا جائے گا۔ آئندہ مالی سال بجٹ کا تخمینہ ایک ہزار 118 اعشاریہ 3 ارب سے زائدرکھا گیا ہے بندوبستی اضلاع کےلیے 919 ارب،ضم شدہ قبائلی اضلاع کےلیے 199ارب روپے،سالانہ ترقیاتی پروگرام کےلیے 371 ارب روپے،قبائلی اضلاع کےلیے اے ڈی پی میں 100ارب،بندوبستی اضلاع کے لیے اے ڈی پی میں 270 ارب روپے،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کےلیےمجموعی طور پر 374 ارب روپے،بندوبستی اضلاع میں ملازمین کی تنخواہوں کےلیے 314ارب،قبائلی اضلاع میں تنخواہوں کے لیے 60 ارب،بندوبستی اضلاع میں پنشن کے لیے 92 ارب،خدمات کی فراہمی کےلیے 747ارب روپے مختص کیے گئے ہیں وفاق سے ٹیکس کی مد میں 475ارب سے زائد محصولات ملنے کی توقع ہےبڑے ہسپتالوں کے ازسر نو بحالی کےلیے 14ارب روپےدو سالوں کےلیے مختص کیے گئے ہیں زراعت کے لئے ساڑھے 25 ارب سے زائد ،سی اینڈ ڈبلیو کے لیے 58.789 ارب روپے ،انرجی اینڈ پاور کے لیے 17.25 ارب،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن 1.9 ارب روپے،فنانس ڈیپارٹمنٹ کے لیے 41.8 ارب تجویزکیے گئے ہیں اسی طرح اعلیٰ تعلیم کے لئے 27.56 ارب ، محکمہ داخلہ کے لیے 91.7 ارب اورمحکمہ صنعت کے لیے 5.01 ارب رکھے گئے ہیں،1.78 ارب محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے لیے 2.58 ارب،آبپاشی کے 19.9 ارب تجویزکیے گئے ہیں محکمہ سیاحت و کھیل کے لیے 20.5 ارب، 20ہزارآئمہ کرام کو 2 ارب 60 کروڑ ماہانہ اعزازیہ مختص کیا گیا ہے ابتدائی وثانوی تعلیم کےبجٹ میں 24فیصد اضافہ کیا گیا، صحت22،پولیس 12،کھیل وسیاحت میں 11فیصداضافے کی تجویزہے ضم شدہ اضلاع میں 4ہزار سے زائد سکولوں کےلیے اساتذہ بھرتی ہوں گےصوبےکے 30کالجوں کوپریمیئررکادرجہ دیاجائے گا، صوبےمیں اگلےمالی سال کےدوران 40کالجزمکمل ہو جائینگے ضم اضلاع کےطلبہ کو سکالرشپ کی مدمیں 23کروڑروپے دئیے جائینگےانہوں نے بتایا کہ پنشن میں 10 فیصد اضافہ کر رہے ہیں، پنشن اخراجات میں گزشتہ چند سالوں میں 100 فیصد اضافہ ہوا، پنشن اخراجات 03-2004 میں بجٹ کا صرف 1 فیصد،اب 13.8 فیصد ہیں۔ پنشن اخراجات کم کرنے کےلیے نظام میں اصلاحات لا رہے ہیں۔ سرکاری رہائش کی سہولت سے مستفید نہ ہونے والے سرکاری ملازمین کے ہاوس رینٹ میں کم سے کم 7 فیصد اضافہ کرنے کی تجویز ہےفوت ہوجانیوالےملازمین کی پنشن انکی بیواؤں، والدین یا بچوں کو ملے گی، بیواؤں کی پنشن میں 75 کی بجائے 100 فیصد اضافہ کیا جا ئے گا پنشن رولز میں تبدیلی کی تجویز دی گئی ہے ،صرف بیوہ،والدین اور بچے مستحق ہوں گے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں