دس 10جون سے پنجاب کے تمام تھا نوں میں حا ضری با ئیو میٹرک پر،آئی جی آفس ما نیٹرنگ کرے گا

 اسلام آباد ( نمائندہ نیوزٹویو  )پنجاب کے تمام تھانوں میں 10 جون سے بائیومیٹرک حاضری کا نظام نا فذا لعمل ہو جا ئے گا اس نظام سے یہ پتہ چلے گا کہ کون افسراور اہلکار  کتنےگھنٹےڈیوٹی کرتا  ہے بائیو میٹرک حاضری کے نظام سنٹرلا ئزڈ ہو گا آئی جی آفس بھی  افسروں و اہلکاروں کے آنے اور جانے کے ا وقات کی مانیٹرنگ کرےگا اس سے افسران اور اہلکاروں کی کارکردگی کو بھی جانچنے کا مو قع ملے گا با ئیو میٹرک حا ضری کے لیے اٹک سے وہارٰی تک پنجاب بھر کے تھا نوں میں 603با ئیو میٹرک فنگر پرنٹ سکینرز نصب کیے جا ئینگے آئی جی آفس نے اس حوالے سے تمام متعلقہ تھا نوں کے افسران کو  لا ہور میں واقع پولیس سٹو ر سے فنگر پرنٹ سیکینرز حا صل کر کے فوری نصب کرنے کا مرا سلہ جا ری کر دیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں