دنیا کے سب سے بڑے کارگو ہوائی جہاز کی ایک بار پھر کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ

کراچی (نیوز ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے کارگو ہوائی جہاز انتونوو این 225 ماریہ نے ایک بار پھر کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی ہے۔ فلائٹ اے ڈی بی 3859 نے 11 بجکر 27 منٹ پر جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر لینڈنگ کی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق انتونوو این 225 ماریہ 20 اپریل 2018 کو پہلی مرتبہ جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اترا تھا۔ ٹربو فن انجن والا یہ اب تک کا دنیا کا سب سے بڑا اور بھاری طیارہ ہے۔ انتونوو این 225 ماریہ نے دسمبر 1988 میں پہلی اڑان بھری اور یہ 32 سال پرانا اسٹریٹجک جہاز ہے۔ یوکرین کی رجسٹریشن والے اس طیارے کا زیادہ سے زیادہ ٹیک آف وزن 640 ٹن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں