دُنیا کے سارے جھوٹ ایک طرف، ’’صورت سے کوئی فرق نہیں پڑتا‘‘ والا جھوٹ ایک طرف‘‘: نعمان اعجاز

لاہور:سینئر اداکار نعمان اعجاز نے انسان کو دُنیا کی سب سے خطرناک جاندار شے قرار دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق اداکارنے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویر شیئر کی اور تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ اس دُنیا میں تمام جاندار چیزوں میں انسان سب سے خطرناک ہے ،یہ انسان کسی کو نہیں بخشتے۔اس سے قبل نعمان اعجاز نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ دُنیا کے سارے جھوٹ ایک طرف اور یہ ’’صورت سے کوئی فرق نہیں پڑتا‘‘ والا جھوٹ ایک طرف‘‘،آج دنیا میں صورت دیکھ کرہی رشتے بنائے جاتے ہیں۔ کہیں نہ کہیں انہوں نے دنیا کی سچاِئی کو ہی بیان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں