راولپنڈی باڑہ مارکیٹ آتشزدگی،کرڑوں روپے کی ا لیکٹرونکس اورکپڑاجل کر خاکستر

راولپنڈی (نمائندہ نیوز ٹویو) راولپنڈی باڑا مارکیٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔آ گ نے متعدد دکانوں کواپنی لپیٹ میں لے لیا۔3 دکانیں مکمل جل گئیں۔ تفصیلات کے مطابق سوموار کو باڑا مارکیٹ میں آتشزدگی کے باعث کروڑوں روپے کا الیکٹرونکس، کپڑا ودیگرسامان خاکستر ہو گیا۔ فائربریگیڈ کی ٹیمیں آگ پرقابو پانے کے لئے موقع پرپہنچ گئیں اور مارکیٹ کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ریسکیو کے مطابق آتشزدگی سے 8 دکانوں کوجزوی نقصان ہوا۔ریسکیو1122اورفائربریگیڈ عملہ نے علاقہ کوکلئیرکردیا ‏۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں