راولپنڈی (نیوز ڈیسک) راولپنڈی پولیس کی بڑی کاروائ، 24 گھنٹے میں ڈکیتی کی واردات ٹریس کر لی گئی۔ دو ملزمان گرفتار، چھینی گئ رقم 70 لاکھ روپے برآمد کر لی۔ گزشتہ روز سنگاپور پلازہ کے قریب تاجر کے ساتھ ڈکیتی کی واردات میں ملزمان نے 70 لاکھ سے زائد رقم چھینی تھی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے سی پی او محمد احسن یونس اور دیگر سینئر افسران نے جاۓ وقوعہ کا دورہ کیا۔ ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کے لئے ماہر تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی گئ تھیں۔ سی پی او سمیت سینئر پولیس افسران نے مقدمہ کی تفتیشی نگرانی کی۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کے ذریعے 02 ملزمان کو گرفتار کر کے 70 لاکھ روپے برآمد کر لئے۔ ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے ریڈ کئے جا رہے ہیں۔ گرفتار ملزمان کو شناخت پریڈ کے لئے جیل بھجوایا جاۓ گا۔ ڈکیتی کی بڑی واردات کے ملزمان کی 24 گھنٹے کے اندر گرفتاری اور مسروقہ رقم کی برآمدگی پر سی پی او محمد احسن یونس کی جانب سے ایس پی پوٹھوہار اور پولیس ٹیم کو شاباش۔ سی پی او کا کہنا ہے کہ ملزمان کو قرارواقعی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے۔
