راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی ، 1600 گرام چرس اور بھاری مقدار میں شراب برآمد

راولپنڈی (نمائندہ نیوز ٹو یو) تھانہ نصیر آباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اہم کاروائی کرتے ہوئے 215 لیٹر شراب سپلائر عبدالستار عرف شیکا کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سے 215 لیٹر کھلی شراب، 1600 گرام چرس اور 24 بوتل شراب بھی برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف کاروائی ایس ایچ او نصیر آباد کی سربراہی میں سب انسپکٹرعمران خان اور پولیس ٹیم نے کی۔ ڈی ایس پی او کینٹ کا کہنا ہے کہ شراب سپلائرکے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔ ایس پی پوٹھوہار کی طرف سے شراب سپلائر کے خلاف کامیاب کاروائی پر ایس ڈی پی او کینٹ، ایس ایچ او نصیرآباد اور پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی ہے۔ ایس پی پوٹھوہارکا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف موثر کریک ڈاؤن جاری رکھا جاۓ گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں