راکھی ساونت کا گہرے دکھ کا اظہار

راکھی ساونت نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ کرن اور ان کی اہلیہ نشاء دونوں ہی بہت اچھے دوست ہیں۔  سمجھ نہیں آرہا کہ یہ سب کیسے ہوگیا۔ راکھی کا کہنا تھا کہ ‘ان دونوں کو دیکھنے کے بعد اب میرا شادی اور پیار پر سے اعتبار اٹھ گیا ہے۔ میں شدید صدمے میں ہوں’۔انہوں نے مزید کہا کہ  ‘میں نشاء کی چوٹیں دیکھ کر بہت روئی، وہ نرم دل کی سچی لڑکی ہے لیکن کرن بھی انتہائی نرمی کے ساتھ بات کرنے والا انسان ہے، اگر ان دونوں کی جوڑی ٹوٹ سکتی ہے جو ساتھ جینے مرنے کی قسمیں کھاتے تھے تو دنیا میں کسی کی بھی جوڑی ٹوٹ سکتی ہے’۔ ڈرامہ ‘یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے’ کے اسٹار کرن مہرا اور ان کی اہلیہ نشاء راول کے درمیان جھگڑے کے باعث ممبئی پولیس نے اداکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا تاہم بعدازاں اداکار کو ضمانت پر رہائی مل گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں