روات جی ٹی روڈ پر بس حادثہ، 13سالہ بچی سمیت 7افراد زخمی

راولپنڈی (نیوز ٹو یو) روات جی ٹی روڈ پرنجی بس ٹریفک حادثے کا شکار۔ مسافر بس ڈمپر سے ٹکرا گئی، ڈمپر یو ٹرن لے رہا تھا کے پیچھے سے آنے والی بس نے ٹکر ماردی۔ حادثے میں 13سالہ بچی سمیت 7افراد زخمی۔ ترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال راولپنڈی  منتقل کردیا گیا۔ واقعہ پر مزید کاروائی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں