زمین پر قبضے کی کوشش، پولیس کی کاروائی،3 افراد گرفتاراوراسلحہ برآمد

روات (نیوز ڈیسک) راولپنڈی پولیس نے شہری کی جانب سے زمین پر قبضہ کی کوشش کی اطلاع ملنے پر کاروائی کی ۔ 3 افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ ملزمان کی شناخت پرویز، ابرار اور رفتار حسین شاہ کے نام سے ہوئی ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے 3 عدد 222 رائفلز، 1 کلاشنکوف، 1 عدد 12 بور رائفل اور بھاری مقدار میں گولیاں و میگزین برآمد ہوئیں۔ ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ راولپنڈی پولیس کا مزید یہ کہنا ہے کہ راولپنڈی پولیس ناجائز اسلحہ اور قبضہ مافیا کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں