اسلام آباد (نیوز ڈیسک) لیگی رہنماء کیپٹن ر صفدر کا سیکیورٹی کے لیے آئی جی پولیس خیبر پختونخواہ کو خط لکھ دیا۔ کیپٹن ر صفدر کا کہنا ہے کہ زندگی کو خطرہ ہے ، سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ جسٹس ر اعجاز افضل کا بھائی سجاد افضل اور بیٹا سیف افضل میری زمین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ زمین 25 سال سے میرے قبضے میں ہے پہلے والد کی ملکیت تھی۔ کیپٹن ر صفدر نے کہا کہ اپنی جماعت ن لیگ کی یوتھ ونگ کا صدر ہوں پورے ملک کے دورے کرنے پڑتے ہیں۔ دوروں کے دوران مانسہرہ بھی جانا ہوتا ہے،سجاد افضل اور سیف افضل سے جان کا خطرہ ہے۔ 1973 کے آئین کے تحت اپنی حقوق کے حصول کے لیے یہ درخواست ریکارڈ کا حصہ بنا رہا ہوں۔ ڈی پی او مانسہرہ اور دیگر پولیس افسران کو لکھی گئیں درخواستوں کی کاپیاں بھی درخواست کے ساتھ منسلک ہیں۔
