اسلام آباد ( نمائندہ نیوزٹویو )سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سربراہ مسلم لیگ ضیاء محمد اعجاز الحق کی رہائش گاہ پر گئے اوران سے ان کےچچا اور جنرل شہید ضیاء الحق کے بھائی محمد اظہار الحق کی وفات پر تعزیت کا ا ظہا ر کیا ۔ بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے سیاسی صورتحال پر ون ٹو ون ملاقات کی اورملکی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر دونوں رہنماؤں کی ملاقات کو سیاسی حلقے اہم قرار دے رہے ہیں تاہم چوہدری نثا ر کے ذرا ئع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار صرف تعزیت کرنے گئے تھے اور ان کی مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ سے غیر رسمی طور پر ملکی صورتحا ل پر تبادلہ خیال ہو ا ہے لیکن اس کو کو ئی خاص مقصد نہیں تھا
