سالانہ تعلیمی بورڈ کےنویں تابارہویں ا متحانات دس جولائی کے بعدکرانےکا فیصلہ،اساتذہ کےلیے کورونا ویکسین لا زمی،امتحانات اختیاری مضامین کے ہوںگے،شفقت محمود

اسلام آباد ( نمائندہ نیوز ٹو یو) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا ہے نویں تا بارہویں سالا نہ تعلیمی بورڈ کے امتحانات دس 10جولا ئی کے بعد ہوں گےامتحانات اختیاری مضامین میں لیےجائیں گے تاہم نویں اوردسویں سےا ختیاری مضامین کے ساتھ ریاضی کا امتحان بھی لیا جا ئےگا پریکٹیکل امتحانات نہیں لیے جائیں گےانہوں طلباکو خبردار کیا ہے کہ اس فیصلے پر نظر ثانی نہیں ہو گی اور نہ کو ئی دباو برداشت کیا جا ئےگا یہ طلبا کی تعلیم اور مستقبل کا معاملہ ہےطلبا اب ا متحانوں کی تیاری کریں۔ امتحانات ہر صورت ہوں گے اور امتحان کے بغیر کسی کو گریڈ نہیں ملے گا۔ بدھ کو اسلام آباد میں صوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس کے بعد پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ اسکول بند ہونے کے باعث پڑھائی نہیں ہو سکی بچوں کو تیاری کا موقع ملنا چا ہیئے ایکسٹرنل امتحان ایک ایسا پیمانہ ہے جو سب کے لیے ایک برابر اور یکساں ہےامتحان نہ لینے کا مطلب یہ ہے کہ جو پڑھائی تھوڑی بہت ہونی بھی تھی وہ نہیں ہونی۔ ہم نے نصاب میں 40 فیصد کمی کی تھی۔

وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ طلبہ کے بعض مطالبات جائز تھے جن پر اجلاس میں مشاورت کی گئی اورفیصلہ کیا گیا ہے کہ نویں، دسویں کے امتحانات چار مضامین میں ہوں جن میں تین طلبہ کے خود منتخب کردہ مضامین ہوں گے جبکہ ریاضی لازمی ہوگی اسی طرح گیارہویں اور بارویں کے امتحانات صرف طلبہ کے منتخب کردہ مضامین کے ہوں گےانہوں نے بتایا کہ جون کے آخری ہفتے کے بجائے اب دس جولائی کے بعد امتحانات شروع کیے جائیں گے اس طرح طلبہ کو مزید دو ہفتے تیاری کے لیے مل جائیں گےوفاقی وزیر تعلیم نے بتایا کہ امتحانی بورڈز سے کہا ہے کہ ایک سے دوسرے پیپر کے درمیان مناسب وقفہ رکھا جائےبیماری کا زور کم ہوا ہے تو اس وقت کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہوئے امتحانات لینے کا فیصلہ کیا ہے وزیر تعلیم نے کہا کہ او لیول کے بچوں کے امتحانات جولائی میں ہوں گے، کوئی بھی استاد کورونا ویکسی نیشن کے بغیر امتحان نہیں لے گا

وا ضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وبا کے باعث تعلیمی ادارے گزشتہ ڈیڑھ برس کے دوران زیادہ تر وقت بند رکھے گئے جس کے بعد طلبہ نے آن لائن امتحانات کے لیے مختلف شہروں میں احتجاج کیا تھاجبکہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس  میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ تمام کلاسزکےامتحانات ہرصورت ہوں گےپہلےاجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات جون کے تیسرے ہفتے میں لیےجائیں گے تاہم اب طلبا کے احتجاج اور مطالبات کے بعد امتحانات جولا ئی تک آگے کر دئیے گئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں