اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی یومِ بَحر کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نےخصوصی پیغام میں کہا ہے کہ سمندر دنیا بھر کے لوگوں کیلٸے خوراک کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کروڑوں لوگوں کو روزگار مہیا کرنے کا اہم ذریعہ ہیں۔ سمندروں کیلٸے بڑھتے ہوٸے خطرات سے نمٹنے کیلٸے نئے اور جدید حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ پاک بحریہ سمندری وساٸل کے محفوظ اور دیرپا استعمال سے متعلق آگہی کے فروغ کیلٸے سرگرم ہے۔ آج کے دن، ہم سمندروں کو پہنچنے والے نقصان سے بچاٶ کیلٸے اپنے عزم کا اعاد کرتے ہیں۔ آج عالمی یوم بحر کے موقع پر پاک بحریہ میں مختلف سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ
