سوئی سدرن گیس کمپنی نے 8 اعلیٰ افسران کو ایک ہی جھٹکے میں برطرف کردیا

کراچی (نیوز ڈیسک ) سوئی سدرن گیس کمپنی میں بڑے پیمانے پر برطرفیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی میں نئے منیجنگ ڈائریکٹر عمران منیار نے کمپنی نے 8 اعلیٰ افسران کو ایک ہی جھٹکے میں برطرف  کردیا ہے۔ مزید برطرفیوں کی ایک اور فہرست تیا ر کرلی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ایم ڈی عمران منیار کو اس لئے خاص طور پرلایاگیا ہےتاکہ نئی بھرتیوں کے لیے گنجائش پیدا کی جا سکے۔ جن 8 افسران کو برطرفی کے لیٹر جاری کیے گئے ان میں ڈی جی ایم حیدرآباد صلاح الدین ظفر، زونل انجینئر گھوٹکی سجاد علی، منیجر سیلز کراچی تلسی داس سمیت 8 افسران شامل ہیں۔آفیسرز ایسویسی ایشن کے صدر اور سیکریٹری جنرل کا بھی تبادلہ کردیا گیا ہے۔ نکالے گئے افسران نے برطرفی کے معاملے کو قانونی طور پر چیلنج کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں