سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے دن بھی اضافہ ہوگیا۔ فی تولہ سونا 800 روپے مہنگا ہوگیا۔ تین روز میں نرخ 2800 روپے بڑھ چکے ہیں۔آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (بدھ کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ 800 روپے اضافے سے ایک لاکھ 10 ہزار 100 روپے اور 10 گرام سونا 686 روپے مہنگا ہوکر 94 ہزار 393 روپے کا ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں