سپریم کورٹ نےبچوں کی حوالگی کیس میں اداکارہ صوفیہ مرزا کےشوہرکونوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (نمائندہ نیوز ٹویو) سپریم کورٹ نے صوفیہ مرزا کے سابق شوہرعمر فاروق ظہور کو بچوں کی حوالگی کے کیس میں  نوٹس جاری کر دیا ہے سپریم کورٹ میں اداکارہ صوفیہ مرزا کی بچیوں کی حوالگی کے کیس کی سماعت ہو ئی جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی وفاقی حکومت نے بھی عمر فاروق کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کر دی ہے اداکارہ صوفیہ مرزا نے عدالت کو بتا یا  کہ میرا سابق شوہر2009میں ملاقات کے بہانے میری دونوں بچیوں کو اغوا کر کے دبئی لے گیا ہے میں میری بچیاں اغوا کی گئیں تاحال انھیں واپس نہیں لایا جاسکا,ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے دلا ئل دیتے ہو ئے کہا کہ عمر فاروق مفرور ملزم ہے ہائیکورٹ انکی درخواست سن ہی نہیں سکتی تھی لاہور ہائیکورٹ نے انٹرپول کی جانب سے جاری ریڈ نوٹس بھی واپس لینے کا حکم دیا جبکہ عمر فاروق ظہور نے ریڈ نوٹس واپس لینے کی استدعا بھی نہیں کی تھی لاہور ہائیکورٹ نے حقائق کو مدنظر نہیں رکھا عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہو ئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں