اسلام آباد ( نمائندہ نیوز ٹویو ) سپریم کورٹ نے کے پی کے شہدا پیکج سے متعلق کیس میں کے پی کے کی حکومت کی اپیل پر شہدا کے لواحقین کو نوٹس جاری کر دیا کے پی کے حکومت نے پولیس مقابلے میں شہید ہونے والے سپاہیوں کو اضافی پیکج دینے کے ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کر رکھا ہے جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کے پی کے نے عدا لت کو بتا یا کہ پشاور ہائیکورٹ نے 30 لاکھ روپے دینے کا حکم دیا جسکی لواحقین نے درخواست بھی نہیں دی تھی، 2004سے پہلے بھی پیکج دیے گئے مگر ان میں رقم 5 لاکھ روپے ہوتی تھی کے پی حکومت نے 2010 میں شہدا پیکج میں ترمیم کی 2004کے بعد شہید ہونے والوں کو 2010 والا ترمیمی پیکج دیا گیا جسٹس منصور علی شا ہ نے کہا کہ کے پی حکومت کی پالیسی سمجھ نہیں آرہی انہوں نے استفسار کیا کہ 2004سے پہلے شہید ہونے والے کہاں جائیں گے کے پی حکومت صرف 2004 کے بعد شہید ہونے والوں کو شہدا پیکج دے رہی ہے بعدا زاں کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی
