سپریم کورٹ کی سروس ٹربیونل کے خلاف خیبرپختونخواکی ا پیل منظور

اسلام آباد (نمانندہ نیوزٹویو) سپریم کورٹ نے سروس ٹریبونل کیخلاف محکمہ داخلہ کے پی کے کی اپیل منظور کر لی اور  صوبائی محکمہ داخلہ کے سابق ملازم محمد ندیم کی برطرفی کا فیصلہ بحال رکھا جسٹس ا عجازالااحسن نے کہا کہ ندیم جیل میں قیدیوں کو منشیات سپلائی کرتا تھاندیم اپنے جرم کا محکمہ کو پتہ چلنے پر فرار ہو گیا سروس ٹریبونل نے ندیم کیخلاف تمام الزامات کو تسلیم کر لیا جب الزام ثابت ہو گیا تو ٹریبونل نے ملزم کی برطرفی کی سزا کیسے کم کردی سپریم کورٹ نے کے پی کے کی اپیل منظور کرکے سروس ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں