سپریم کورٹ کی سرکاری ملازم انیس احمد کی ترقی کیخلاف محکمہ زراعت کی اپیل خارج

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے سرکاری ملازم انیس احمد کی ترقی کیخلاف محکمہ ذراعت کے پی کے کی اپیل خارج کر دی۔ محکمہ زراعت کے پی کے کی اپیل پر چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ فاضل عدالت نے سرکاری ملازم انیس احمد کی ترقی کا ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھا۔ چیف جسٹس نے محکمہ ذراعت کے پی کے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے استفسارکیا کہ کیا بورڈ نے سفارش نہیں کی تو حق دار کی پروموشن نہیں ہوگی؟ عدالتیں اسی لئے بیٹھی ہیں تاکہ لوگوں کو انصاف فراہم کریں۔ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کے پی کے نے کہا کہ انیس احمد سمیت دیگر کی سنیارٹی کے حوالے سے مقدمات تھے۔  جسٹس مظہرعلی اکبر نقوی نے کہا کہ پرفارما پروموشن تو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ہوسکتی ہے۔ جسٹس مظہر عالم میاں خیل کا کہنا تھا کہ سرکاری وکیل کا کام عدالت کی معاونت کرنا ہے پارٹی بننا نہیں۔ عدالت نے اپیل خارج کرتے ہوئے ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھا۔   

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں