سکوک با نڈز کے لیےقومی ائرپورٹس اور شا ہرا ہیں گروی رکھنے کا فیصلہ،فواد چوہدری

اسلام آباد (نمائندہ نیوزٹویو)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت نے سکوک بانڈزکی ضمانت کے طور پر ائرپورٹس اورمو ٹرویز گروی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جن شاہراؤں اور ایر پورٹس کو گروی رکھنے کی منظوری دی گئی ہے ان میں اسلام آباد ایکسپریس وے، اسلام آباد پشاور موٹروے ، پنڈی بھٹیاں لاہور سیکشن اور لاہور، اسلام آباد اور ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹس شامل ہیں۔ کابینہ نے اسلامی بینکاری کے نظام کو فروغ  دینےکے لیے اسلامی سکوک بانڈز اور 10 لاکھ ٹن گندم درآمدکرنے کی منظوری دے دی ہے جبکہ ینکوں سےقرض معاف کرانے کے حوالے سے ایجنڈا موخر کردیا گیا اجلاس میں جو دستاویزات پیش کی گئیں اس میں قرض معاف کرانے والوں کے نام واضح نہیں تھے۔ وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ کابینہ نے اسلم خان کو پی آئی اے کا نیا چیئرمین مقرر کرنے کی منظوری دی ہے۔ عاصم رؤف کی بطورچیئر مین ڈریپ مدت ملازمت میں 3 ماہ کی توسیع کر دی گئی، کابینہ نے 10 لاکھ ٹن گندم درآمدکرنے کی منظوری بھی دے دی انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی ہرصورت میں اوور سیز پاکستانیوں کو انتخابی نظام سے باہر رکھنا چاہتی ہے۔ ہماری معیشت کی بہتری میں سمندر پارپاکستانیوں کا اہم کردار ہے، نوازشریف اورزرداری پراوورسیزپاکستانیوں کواعتماد نہیں۔انہوں نے کہا کہ سمندرپارپاکستانیوں کی جانب سے ایک ہزار ارب روپے ملک میں آنا وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کا مظہر ہے۔ کثیرتعدادمیں ترسیلات زرپاکستان میں آئیں۔ وہ تمام پاکستانی جن کے پاس شناختی کارڈ ہیں انہیں ووٹ رجسٹرکرانے کی ضرورت نہیں۔ تحریک انصاف نے ہمیشہ سمندرپارپاکستانیوں کوووٹ کاحق دینےکی حمایت کی۔ لکسمبرگ کی شہریت رکھنے والوں کو پاکستان کی شہریت دینے کی اجازت دی گئی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے اپوزیشن کی طرف سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کو پارلیمان کو کمزور کرنے کی سازش قرار دیتے ہو ئےکہا کہ اصلاحات کی بات کرنی ہے تو پارلیمان کے اندر موجود جماعتیں بات کریں، فضل الرحمان، مریم نواز کو ہم اسٹیک ہولڈر نہیں سمجھتے، یہ لوگ توچاہیں کہ یہ نظام نہ چلےانہوں نے کہا کہ سرکاری اراضی پر قبضے کیخلاف  موثر قانون سازی کررہے ہیں کا بینہ نےپبلک پراپرٹی انکروچمنٹ بل 2021ء کی منظوری دے دی ہے وفاق کی پرا پرٹی پر قابض افراد کے خلاف ٹربیونل بنا رہے ہیں جو تیس دن میں فیصلہ کرے گا  سپریم کورٹ سٹاف ہاؤسنگ کالونی کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے فواد چودھری نے کہا کہ الیکشن کمیشن پارلیمنٹ سے سوال نہیں کر سکتا کہ قانون آئینی ہے یا نہیں، قانون آئین سے متصادم ہے یا نہیں اسکے فیصلے کا اختیار سپریم کورٹ کے پاس ہے، الیکشن کمیشن کا کام ہے پارلیمان جو بھی قانون پاس کرے اس پرعملدرآمد کرے۔ اگرکسی نے سیاست کرنی ہے توالیکشن کمیشن جیسے ادارے کے بجائے اپنی جماعت بنائےکورونا سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ روزانہ کی بنیاد پر 4 لاکھ لوگوں کی ویکسی نیشن کی جارہی ہے، ہماری کوشش ہے اس سال 7 کروڑافرادکوویکسین لگادیں۔ جب سے 18سال کےافرادکی ویکسی نیشن شروع ہوئی ہے تو ویکسی نیشن میں اضافہ ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں