لا ہو ر(نیوزٹویو)صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی اڑتیس 38میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر، الیکشن کمیشن نے سیکرٹری ایجوکیشن، حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مس نوشین زہرا کی تقرری بطور پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول عدالت گڑھ سیالکوٹ کی جا رہی تھی۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے فوری طور پر تقرری و تبادلے کے احکامات منسوخ کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ علاوہ ازیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے حوالے سے حلقے میں انتخابی مہم کیلئے آویزاں بینرز، پینا فلیکسز اور ہورڈنگز ہٹانے کیلئے الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیم نے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ مانیٹرنگ ٹیم نے پسرورروڈ، اکبرآباد روڈ، ڈسکہ روڈ، ایمن آباد روڈ اور ڈلو والی روڈ سے1000سے زائد بینرز اور پینا فلیکسز اتروائے۔
