سینٹر فیصل جاوید قا ئمہ کمیٹی اطلاعات ونشریا ت کے چیئرمین منتخب،قا ئد ایوان اور اپوزیشن لیڈ رکی مبارکباد

 اسلام آ باد ( نمائندہ نیوز ٹویو) سینیٹر فیصل جاوید سینٹ کو قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا ہے سینٹ میں قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم نے چیئرمین منتخب ہونے پر سینیٹر فیصل جاوید کو مبارکباد دی ہے جبکہ قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی کی جانب سے ان کےلیے نیک تمناؤں کا اظہا ر کیا گیا ہے سینٹر فیصل جا وید نےچیئرمین منتخب ہو نے پراراکین کمیٹی کا شکریہ ادا کیا ہےاورعزم ظاہر کیاہے کہ وہ ملک میں آزادی ا ظہار رائےکے لیےکام کرینگےاورمیڈیا اور حکومت کے درماین پل کا کردار ا دا کرینگے کمیٹٰی میں عون عباس، فیصل واوڈا، علی ظفر، فروغ نسیم، مصطفیٰ نواز کھوکھر، مولا بخش چانڈیو، انور لال دین، طاہر بزنجو، عرفان الحق صدیقی، کامران مائیکل، عمر فاروق اور سینیٹر نسیمہ احسان کو شامل کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں