اسلام آباد (اصغر چوہدری) ایوان بالا (سینٹ) کی تیرہ مجالس قائمہ کے چیئر مینوں کا انتخاب مکمل, سینٹر مشاہد حسین سید قائمہ کمیٹی برائے دفاع جبکہ سینٹر شیری رحمان امور خارجہ اورسینٹر فیصل جاوید انفارمیشن کمیٹی کے چیئرمین منتخب.بدھ کو سینیٹ کی کمیٹیوں کے چئیرپرسن کے انتخاب کیلئے سینیٹ کی خصوسی کمیٹیوں کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔کمیٹیوں کے چئیرپرسن کا انتخاب سینیٹ کے ضابطہ اخلاق اور ہاوس کے کاروائی کے قواعد 184 (1) ,2021 کے تحت رائے شماری سے کیاگیا ۔ سینیٹر مشاہد حسین سید متفقہ طورپر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے وزارت دفاع کے چئیرمین منتخب ہوئے۔کمیٹی ممبران سینیٹر ہدایت اللہ اور سینیٹرمشتاق احمد نے سینیٹ دفاع کمیٹی کی چئیرمین شپ کیلئے سینیٹر مشاہد حسین سید کا نام تجویز کیا سینیٹر شیری رحمان متفقہ طور پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کی چئیرپرسن منتخب ہوئیں-سینیٹر سعدیہ عباسی اور سینیٹر پلوشہ نے شیریں رحمان کا نام تجویز کیا ۔ سینیٹر فیصل سبزواری سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کے متفقہ طور پر چئیرمین منتخب ہوئے-چئیرمین شپ کیلئے سینیٹر انعام الدین شوقین اور سینیٹر شمیم آفریدی نے انکا نام تجویز کئے جس کی سب نے حمایت کی-
سینیٹر منظور احمد کاکڑ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بیرون ملک پاکستانی اور ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کے متفقہ طور پر چئیرمین منتخب ہوئے-چئیرمین شپ کیلئے انکا نام سینیٹر خالدہ عطیب اور سینیٹر کیشو بئی نے تجویز کیا اور سب ممبران نے اس کی حمایت کی ۔ سینیٹر رانا مقبول احمد متفقہ طور پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیبینیٹ سیکرٹریٹ کے چئیرمین منتخب ہوئے-سینیٹرسعدیہ عباسی اور سینیٹرطلحہ محمود نے چئیرمین شپ کیلئے سینیٹررانا مقبول کا نام تجویز کیا ۔ سینیٹر سید علی ظفر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے متفقہ طور پر چئیرمین منتخب ہوئے-کمیٹی کی چئیرمین شپ کیلئے سینیٹر شبلی فراز اور سینیٹر سلیم منڈوی والا نے انکا نام تجویزکیا ۔ سینیٹر فیصل جاوید سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےانفارمیشن اینڈبراڈکاسٹنگ کے متفقہ طور پر چئیرمین منتخب ہوئے-سینیٹرمحمد طاہربزنجو اور سینیٹر سیدعلی ظفر نے فیصل جاوید کا نام تجویزکیا ۔ سینیٹر محمد عبدالقادرسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے متفقہ طور پر چئیرمین منتخب ہوئے-سینیٹرنصیب اللہ بازئی اور سینیٹرفدامحمدنے انکا نام تجویزکیا جس کی سب نے حمایت کی ۔ سینیٹرسیف اللہ ابڑو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے چئیرمین منتخب ہوئے-سینیٹر فدامحمداور سینیٹر زیشان خانزادہ نے کمیٹی چئیرمین شپ کیلئے انکا نام تجویز کیا ۔ سینیٹرتاج حیدر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے چئیرمین منتخب ہوئے-سینیٹرمصطفی نواز کھوکھراورسینیٹرشمیم آفریدی نے انکا نام تجویز کیا- سینیٹرفاروق ایچ نائیک سینیٹ کی کمیٹی برائے مجوزہ قانون سازی کےچئیرمین منتخب ہوئے-سینیٹر یوسف رضاگیلانی اور سینیٹرکودابابر نے انکا نام چئیرمین شپ کیلئے تجویز کیا ۔ سینیٹرمشتاق احمد سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے ڈیوولوشن کے متفقہ طور پر چئیرمین منتخب ہوئے-سینیٹرخالدہ عطیب اور سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے چئیرمین شپ کیلئے انکا نام تجویزکیا- سینیٹرکامل علی آغا سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے گورنمنٹ اشورنسز کے متفقہ طور پر چئیرمین منتخب ہوئے-سینیٹر مرزا محمد آفریدی اور سینیٹر دلاور خان نے چئیرمین شپ کیلئےانکا نام تجویز کیا ۔
