لاہور(نیوز ڈسک) آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے سڑکوں پر احتجاج کا عندیہ دے دیا۔ صدر سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ حکومتی کمپنیوں کی بدانتظامی کے باعث اسٹیشنز کی بندش پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیکٹر سے وابستہ3لاکھ سے زائد افراد کی بےروزگاری کا خدشہ ہے۔غیاث پراچہ کا کہنا تھا کہ سی این جی غریب متوسط عوام کا فیول ہے، سی این جی پر15لاکھ سے زائد گاڑیاں چلانے والے بھی مایوس ہیں، سی این جی سیکٹر کا منصفانہ اور طویل المدتی حل موجود ہے۔صدر سی این جی ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم اس معاملے پر توجہ دیں۔خیال رہے کہ ایسوی ایشن نے ملک بھر میں احتجاج کا انتباہ جاری کیا ہے، موجودہ صورت حال کے باعث گیس بحران کا خدشہ بھی سامنے آرہا ہے۔
