سی ڈی اے نےصفاءگولڈ مال کی بیسمینٹ سمیت چار منزلوں کی تعمیر کی اجازت دی ،احتساب عدالت میں گواہ کا بیان

اسلام آباد(نمائندہ نیوزٹویو)احتساب عدالت کےجج محمد اعظم خان کی عدالت نے سی ڈی اے افسران کے خلاف صفاء گولڈ مال ریفرنس میں وکلاء صفائی سے حتمی دلائل طلب کرلیے۔گذشتہ روزسی ڈی اے کے سابق افسر غلام مرتضیٰ جاویدوغیرہ کے خلاف مذکورہ ریفرنس کی سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر مرزا عثمان مسعود عدالت کے روبرو پیش ہوئے،نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ گواہ شہزادہ فیصل نعیم نے اپنے بیان میں بتایا کہ سی ڈی اے نے نجی شاپنگ مال کے گراؤنڈ، بیسمنٹ سمیت چار فلور کی اجازت دی،سی ڈی اے لیٹر میں کہا گیا کہ الاٹمنٹ لیٹر سے باہر نہیں جانا،اضافی بیسمنٹ کی منظوری پلاننگ ونگ نے بورڈ سے کرائیں، اضافی منزلوں کی منظوری سی ڈی اے بورڈ سے منظور نہیں کروائی گئی،نیب کے حتمی دلائل مکمل ہونے پر عدالت نےملزمان کے وکلا سے حتمی دلائل طلب کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلا کی حتمی دلائل کا آغاز کریں اور کیس کی سماعت 9 جون تک ملتوی کر دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں