سی ڈی اے کا غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،قیمتی سرکاری زمین واگزار کرالی

اسلام آباد (نمائندہ نیوزٹویو) کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی آے) نےضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ہمراہ کری روڈ پر سرکاری اراضی پرغیرقانونی تعمیرات کرنیوالوں کیخلاف آپریشن کر کےانہیں مسمار کردیا اورقیمتی سرکاری زمین واگزار کرالی ہے۔تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے انتظامیہ نے کری روڈ پر سرکاری اراضی غیر قانونی تعمیرات کیخلاف بھرپور آپریشن کیا اس موقع پراسسٹنٹ کمشنرسیکرٹریٹ انیل سعید متعلقہ تھانہ پولیس اور ریزرو پولیس کی بھاری نفری بھی سی ڈی اے ٹیم کے ہمراہ تھی آپریشن کے دوران بڈوزرز کی مدد سے 7 کمرے،کچا کمرہ اور جانوروں کے تین باڑے جوکہ 5 کنال اراضی پر مشتمل تھے کو مسمار کردیا۔علاوہ ازیں .زیر تعمیر دکان بھی مین روڈ پر ختم کردی گئی۔یادرہے کہ سی ڈی اے وفاقی دارالحکومت میں اربوں روپے کی سرکاری اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کرا چکی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں