سی ڈی اے کا غیر قا نونی ہا وسنگ سو سا ئٹیوں کے کیس ایف آئی اے کے حوالے کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نمائندہ نیوز ٹوون )وفاقی ترقیاتی ادارہ ( سی ڈی اے ) انتظامیہ نےغیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے کیسزز وفاقی تحقیقاتی ادارہ ( ایف آئی اے ) کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہےچیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اسلام آباد اور اسکے گردونواح میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف کاروائی کے حوالے سے اجلاس ہوا ، اجلاس میں ان  غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو کام سے روکنے اور سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے سے بچانے کےلئے مختلف اقدامات اٹھائے جانے کے حوالے سے غور کیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایسی  غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز جو غیر قانونی طور پر سی ڈی اے اور اسلام آباد کا نام استعمال کر رہی ہیں ان کے کیسزز فوری طور پر ایف آئی اے  کو بھجوائے جائیں گے اس حوالے سے ابتدائی طور پر تین نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے کیسزز ایف آئی اے کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،اجلاس میں ڈی سی اسلام آباد ، سی ایم او ایم سی آئی، سی ڈی اے کے شعبہ پلاننگ اور بلڈنگ کنٹرول کے افسران نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں