شاداب خان کا اپنے گھر والوں سے دلچسپ شکوہ

قومی کرکٹر شاداب خان نے ٹوئٹر پر ‘آسک شاداب’ کے ہیش ٹیگ کے ذریعے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں ان کے ایک مداح نے نے سوال کیا کہ شادی کب کر رہے ہو، آج بتا دو۔اس سوال کا جواب دیتے ہوئے شاداب نے شکوہ کیا کہ گھر والے نہیں کرواتے۔ دوسری جانب ایک مداح نے شاداب سے پسندیدہ وکٹ ٹیکنگ کے حوالے سے بھی پوچھا جس پر کرکٹر نے بھارت کے اوپنر روہت شرما کی وکٹ لینے کو یادگار قرار دیا۔ شاداب نے سوال و جواب کے اس سیشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی کہا کہ وہ جلد ایسا سیشن دوبارہ رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں