کراچی(نیوز ڈیسک) اداکارہ کنزہ ہاشمی کا ماننا ہے کہ شادی کسی بھی انسان کیلئے زندگی کے ایک باب کے علاوہ کچھ نہیں ہوتی۔ شادی سے متعلق سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے شادی زندگی کا واحد مقصد نہیں ہے بلکہ اس کا ایک حصہ ہے۔ اداکارہ کے مطابق ، جب آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو اپنی زندگی میں کسی ساتھی کی ضرورت ہے تو آپ کو شادی کرلینی چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے کسی کے ساتھ تعلق میں رہنے سے زیادہ سنگل رہنا پسند ہے، کیوں کہ کسی کے ساتھ تعلق بنانے کے بعد انسان آزاد نہیں رہ پاتا اور مجھے آزادی پسند ہے۔ کنزہ سے قبل بھی کئی معروف شخصیات شادی سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرچکی ہیں جن کے خیالات پر ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔
