شاہین شاہ آفریدی اور سرفراز احمد کے بیچ گرما گرمی

ابو ظہبی (نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا چھٹا ایڈیشن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندر کے درمیان ہونے والے میچ میں اس وقت گرما گرمی ہو گئی جب لاہور قلندر کے شاہین شاہ آفریدی نے باؤنسر مارا تو گلیڈی ایٹرز کے سرفراز احمد نے ہاتھ کا اشارہ کیا۔ ہاتھ کے اشارہ کا مطلب تھا کہ ٹھنڈ رکھو۔ اس پر شاہین شاہ آفریدی اور سرفراز احمد میں گرمی سردی دیکھنے میں آئی۔ یہ گرمی سردی ابو ظہبی کے سٹیڈیم سے نکل کر سوشل میڈیا تک جا پہنچی۔ صارفین میں صف آرائی شروع ہو گئی۔ کچھ لوگ سرفراز کے حق میں آ گئے جبکہ بعض نے شاہین کو سپورٹ کیا۔ صارفین نے سرفراز اگر تنقید کی تو شاہین کو سینئرز کی عزت کرنے کے لیے بھی کہا۔ معاملہ یہ تھا کہ گیند جب ہیلمٹ پر لگی تو کمنٹری کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ سرفراز باؤنسر نہ کرنے کا کہہ رہے ہیں۔ سرفراز نے کہا کیا تھا، اس حقیقت کو جانے بغیر سوشل میڈیا صارفین نے محاذ  کھڑا کر رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں