شرمیلا فاروقی چہرے کی طرح دِل سے بھی خوبصورت ہیں، حمائمہ ملک

کراچی (نیوز ڈیسک) اداکارہ حمائمہ ملک نے شرمیلا فاروقی کے دِل کو ان کے چہرے کی طرح خوبصورت قرار دے دیا۔ حمائمہ نے انسٹاگرام پر ایک پرانی تصویر شیئر کی جس میں اداکارہ کے ہمراہ شرمیلا فاروقی کو دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ نے تصویر کے کیپشن پر لکھا کہ یہ میری زندگی کی وہ انسان ہیں جو چہرے کی طرح دِل سے بھی خوبصورت ہیں۔ اداکارہ کی پوسٹ پر شرمیلا فاروقی نے محبت بھرے انداز میں کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا باطن بالکل آپ کے ظاہر کی طرح خوبصورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں