شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا

بہاولنگر(نیوز ڈیسک)  گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا جس سے خاتون بری طرح جھلس گئیں۔ بہاولنگر کے علاقے ٹوبہ قلندر شاہ میں مظہر نامی شخص نے گھریلو جھگڑے کے بعد بیوی پر تیزاب پھینک دیا جس سے خاتون کا 70 فیصد جسم جھلس گیا جب کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر متاثرہ خاتون کواسپتال منتقل کردیاگیا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ وقوعہ کے بعد ملزم فرار ہوگیا جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم اب تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم مظہر نے تین شادیاں کر رکھی ہیں اور لاہور میں رہتا ہے.اکثر لڑتا جھگڑتا رہتا تھا ملنے آیا تو اس نے تیزاب پھینک دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں