شہباز شریف اور بلاول بھٹؤ کا ارکان ا سمبلی کے خلاف کارروائی پر اطمینان،سپیکر کو پرامن ما حول کی یقین دہانی

اسلام آباد (نمائندہ نیوز ٹو یو)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور بلاول بھٹو نے غیر پا رلیمانی زبان ا ستعمال کرنے والے ارکان قومی اسمبلی خلاف کارروا ئی کو سراہتے ہو ئے سپیکر قومی اسمبلی کو ایوان کا ما حول پرامن رکھنے کی یقین دہا نی کرا ئی ہیں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بدھ کو قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ۔ کیا اوربجٹ اجلاس کے دوران ایوان کے ماحول کو سازگار رکھنے پر تبادلہ خیال کیا اسپیکر قومی اسمبلی نےان سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ گزشتہ روز ایوان میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات قابل افسوس ہیں ایوان کے ماحول کو خوشگوار رکھنا حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ ذمہ داری ہےتمام پارلیمانی لیڈرز بجٹ اجلاس کے دوران ایوان کے ماحول کو خوشگوار رکھنے کے لیے کردار ادا کریں گزشتہ روز اجلاس میں ایوان میں ہنگامہ آرائی اور غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والے اراکین پر اسمبلی حدود میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے قائدِ حزب اختلاف محمد شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری نےارکان پر پابندی کے معاملے سمیت اسپیکر سے اتفاق کیا اور دونوں رہنماوں نے سپیکر قومی اسمبلی کو ایوان کے  ماحول کو پر امن رکھنے کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں