اسلام آباد (نیوزڈیسک)صدر عارف علوی ،وزیراعظم عمران خان، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،سپیکر قومی ا سمبلی ،مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب ا ختلاف شہباز شریف ،وزیر مملکت فرخ حبیب سمیت پا کستان پیپلز پارٹی نے ٹرین حادثے کے اوپر ا نتہا ئی دکھ اور ا فسوس کا ا ظہا رکیا ہے صدر عارف علوی نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی ہے، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ روہڑی اورگھوٹکی ریلوے ٹریک بہت زیادہ خراب ہیں،اس کا حل ایم ایل ون ہےوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمیوں کو ہر طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ جبکہ دفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقات جاری ہیں اس سے پہلے وجوہات کے متعلق بیان نہیں دیا جا سکتا۔وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ٹرین حادثہ میں 30 سے زائدانسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی افسوس ہوا ہے امدادی ٹیمیں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کررہی ہے اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ گھوٹکی ہسپتال کے علاوہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال صادق آباد اور رحیم یار خان شیخ زید ہسپتال میں طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا ہے۔چیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہےاورکہا ہے کہ حادثے کے باعث قیمتی جانیں ضائع ہوئیں جس پر افسوس ہےچیئرمین سینیٹ نے حادثے میں جاں بحق افراد کے لئے مغفرت کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ میں غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں شریک ہو ں اورزخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتا ہوں چیرمین سینیٹ نے متعلقہ حکام ک ہدایت کی ہے کہزخمیوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں پاکستان پیپلز پارٹی کی نا ئب صدر سینیٹر شیری رحمان نے گھوٹکی ٹرین حادثہ پر افسوس کا اظہارکیا ہے اورجاں بحق ہونے والے مسافروں کے لواحقین سے یکجہتی کا اظہارکرتے ہو ئے کہا ہے کہ ٹرین حادثات کے بڑھتے ہوئے واقعات بہت ہی تشویش ناک ہیں گزشتہ تین سال ٹرین حادثات میں اضافہ ہوا ہے، شیری رحمان نے کہا کہ صرف 2019 میں 100 سے زائد ٹرین حادثات رپورٹ کئے گئےدیگر ممالک میں اس طرح کے واقعات کے بعد وزیر مستعفی ہو جاتے ہیں یہاں درد ناک واقعات ہونے وزراء سے وضاحت تک طلب نہیں کی جاتی اس حکومت سے میٹرو بس اور ٹرین نہیں چل سکی، ملک کیا چلے گا؟
