اسلام آباد (نمائندہ نیوز ٹویو) صدر مملکت عارف علوی نے سینیٹ کا اجلاس 11 جون کو طلب کرلیا ہے سینیٹ اجلاس بروز جمعہ شام 6 بجے منعقد ہوگا اجلاس میں فنانس بل اور بجٹ دستاویزات پیش کی جا ئینگی وزیر خزا نہ شوکت ترین ایوان میں فنانس بل پیش کرینگے جس کے بعد ان پر بحث ہو گی اورسینٹ کے ا راکین بجٹ کے لیے اپنی تجاویز پیش کرینگے اور امکان ہے ان میں سے کئی قابل عمل تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنا لیا جا ئے گا اجلاس جون کے آخری ہفتے تک جا ری رہے گا
