طارق ملک کی بطور چیئرمین نادرا تعیناتی کا نو ٹیفیکیشن جا ری

اسلام آباد(نمائندہ نیوز ٹویو) طارق ملک کی بطور چیئرمین نادرا کے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے نوٹیفیکشن وزارت داخلہ نے جاری کیا ہےنو ٹیفیکیشن کے مطابق طارق ملک کو تین سال کے لئے چیئرمین نادرا مقرر کیا گیا ان کو بھاری موا ضے پررکھا گیا ہے اس سے پہلے وہ یواین کے ذیلی ادارے میں خدمات سر انجام دے رہے تھے

وا ضح رہے کہ طارق ملک پہلے بھی نادرا کے چیئرمین رہ چکے ہیں اور نادرا کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور جدیدٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے ادارے کی ساکھ کو استوار کرنے میں ان کا اہم کردار تھا ان کو سابق وزیر دا خلہ چوہدری نثار کے ساتھ ا ختلافات کے باعث نادرا کی چیئرمین شپ سے ہٹادیا گیا تھا

اس سے پہلے طارق ملک بطور چیف ٹیکنیکل ایڈوائزر برائے اقوام متحدہ 130 سے زائد ممالک کی حکومتی کارکردگی کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے بہتر بنانے پر اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

2012 میں طارق ملک بطور چیئرمین نادرا بھی خدمات سرانجام دیں جس دوراں پاکستان میں سمارٹ شناختی کارڈ کا نظام متعارف کرایا۔

طارق ملک کو 2013 میں حکومت پاکستان کی جانب سے ٹیکنالوجی کی فیلڈ میں گراں قدر خدمات کی بناء پر ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔

2016 میں امریکی اور یورپی تھنک ٹینک نے طارق ملک کو دنیا کے 100 بااثر ترین آئی ٹی ماہرین میں نامزد کیا۔

گزشتہ 3 برس سے طارق ملک ورلڈ آئڈینٹٹی نیٹورک کے 100 بااثر ترین شخصیات میں مسلسل تیسری بار شامل کیا گیا ہے۔

2009 میں طارق ملک کو اٹلی میں منعقدہ آئی ٹی انٹرنیشنل کانفرنس میں آؤٹ اسٹینڈنگ اچیومینٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

طارق ملک ہائیڈل برگ جرمنی سے انٹرنیشنل منجمنٹ اور قائد اعظم یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنسز میں ماسٹر ڈگری حاصل کیں

علاوہ ازیں طارق ملک امریکن جان ایف کینیڈی اسکول آف گورنمنٹ، ہارورڈ یونیورسٹی امریکہ اور سٹیفن فورڈ یونیورسٹی امریکہ سے فارغ التحصیل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں