عاصم اظہر کا ہانیہ عامر پہ طنز، فاہد مصطفیٰ علی ظفر سمیت دیگر مشہور شخصیات میدان میں آ گئیں

اداکارہ ہانیہ عامراورگلوکارعاصم اظہرکے درمیان لفظی تناؤ سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا۔عاشروجاہت کی ہانیہ عامرکے ساتھ وڈیو وائرل ہوئی جس پر ہانیہ عامرکے سابق دوست عاصم اظہرنے ٹوئٹ کیا کہ بال بال بچ گیا۔جس پر اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی عاصم اظہرکو جواب دیا اور کہا کہ یا تو آپ مشہورسلیبرٹی ہوسکتے ہیں یا پھر ایک تلخ سابق دوست ۔عاصم اظہرکے بال بال بچنے سے متعلق ٹوئٹ کے بعد اداکارہ کی سپورٹ میں مداح سمیت سلیبرٹی بھی میدان میں آگئے۔فواد مصطفی نے بھی ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری میں ہیروئنز کو کس اندازمیں لیا جارہا ہے، اگر آپ کسی کو پسند نہیں کرتے تو اس اسٹار کو فالو کرنا بھی چھوڑدیں ، ان پر تنقید نہ کیجیئے اورنہ ہی انہیں پرکھیں۔گلوکار و اداکارعلی ظفر بھی ہانیہ عامرکی حمایت میں آگے آگئے۔معروف یوٹیوبرشاہ ویر جعفری نے بھی کہا کہ جب آپ کسی لڑکی کو دیکھیں تو نظریں نیچی کرلیں۔جس کے بعد عاصم اظہرنے بھی ٹوئٹرپرکہا کہ یہ سارے لوگ اس وقت کہاں تھے جب مجھ پرڈیڑھ سال تک مسلسل طنزکیا جارہا تھا اورہرجگہ میری باتیں کی جارہی تھی، میں بالکل خاموش رہا۔ کچھ لوگوں کو بتانا ضرری ہے کہ سننے کی بھی حد ہوتی ہے، اگر آپ انسان ہیں تو میں بھی ہوں۔ اسکے بعد عاصم اظہر کا کہنا تھا کہ آج کے بعد یہ مضمون ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم، ختم تو پہلے سے تھا لیکن آج کے بعد اس پہ کبھی بات نہیں ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں