عثمان بزدار بنے ٹانگوں اور ہاتھوں سے محروم باہمت طالبہ کرن اشتیاق کی آواز

رحیم یار خان (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار رحیم یار خان کے نواحی گاؤں سے تعلق رکھنے والی ٹانگوں اور ہاتھوں سے محروم باہمت طالبہ کرن اشتیاق کی آواز بن گئے۔ طالبہ کرن اشتیاق کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ویڈیوکا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر طالبہ کرن اشتیاق کی مالی امداد اور بھائی کو ملازمت دینے کا حکم دیا۔ وزیراعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کرن اشتیاق کو مالی امداد کا چیک دیا گیا۔ وزیراعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر کرن اشتیاق کے بھائی خان محمد کو سرکاری ملازمت بھی دے دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں